Pages
▼
Sunday, 23 March 2014
شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرلیں
ڈھاکا 23مارچ۔2014ء)آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ شاہد آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹوں کا پورا ہونا تھا۔ پانچویں سنچری کا سنگ میل کینگروز کے خلاف میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بننے کے حوالے سے یادگار بن گیا۔ بیس اوور کے چھوٹے فارمیٹ کے بڑے میچ کے بارہویں اوور کی چوتھی گیند جس پر شاہد آفریدی نے قومی شاہینوں کے لیے بلا بننے والے میکس ویل کو فیل کر دیا۔ بوم بوم آفریدی نے آسٹریلوی بلے باز کو 74 رنز پر چلتا کیا۔ یہ گیند شاہد آفریدی کے لیے دو وجہ سے یادگار بنی۔ میکسویل کی وکٹ صرف میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ہی نہیں بلکہ شاہد آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد کو پانچ سو تک پہنچانے کا سبب بھی بنی۔ چونتیس سالہ شاہد آفریدی کی ٹیسٹ میچوں میں اڑتالیس، ون ڈیز میں تین سو اٹھہتر جبکہ اب ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ان کے شکاروں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ میں آفریدی کی بوم بوم بولنگ نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
No comments:
Post a Comment